Selected:

Emerald

 1,295

Emerald

 1,295

Add to Wishlist
Add to Wishlist
SKU: 9789690028778 Category:

Description

ایمرلڈ ناول سے

وہ محبت جس کا احساس اس کے اندر اس وقت جاگا جب اس نے شدت سے کسی شخص کو محسوس کرنا شروع کر دیا۔ یہ احساسات فاصلے پر بنی تھے۔ ان احساسات کو قربت میں ڈھالنے والی وہ خود تھی۔ اس نے انہی ذہنی کیفیت پر قابو پانے کے لیے اپنی ہی لاشعوری قوتوں سے مدد لینا شروع کر دی۔ اس کے اندر بہت ساری قوتوں نے جنم لے لیا۔ وہ دوسروں کے ذہن کے خیالات پڑھ سکتی تھی۔ اپنے وجود کو غیر مرئی کیفیت یعنی احساس کی کیفیت سے آزاد کر کے غیر محسوس کیفیت میں لے جا سکتی تھی۔ اسے کچھ غیر مرئی اشیاء کا علم
پہلے سے ہو جاتا تھا۔
تقدیر اور وقت کا کھیل شروع ہو چکا تھا۔ وقت بازی پلٹنے میں ماہر ہے، حالانکہ کھیلنے والا کھیلنا چاہتا ہے لیکن وقت اس کی بازی پلٹ کر دوسرے کھلاڑی کے کرتب شروع کر دیتا ہے۔ حیات علی کو لگ رہا تھا کہ وقت بازی لے گیا کیونکہ اب ایک نئی بازی لگ چکی تھی اور میدان بھی لگ چکا تھا۔ ہار جیت کا فیصلہ بھی وقت نے کرنا
تھا۔ ایسے لگتا تھا کہ وقت گردش کرتے ہوئے ایک مدار سے دوسرے مدار میں داخل ہو رہا ہے۔ انسان کو لگتا ہے کہ اگر وہ اپنی زندگی کے راز کسی کو بتادے گا تو اس کے پاس کیا رہ جائے گا ، بعض اوقات
وہی راز ہی اس کے محافظ ہوتے ہیں۔ وہی سینے کے اندر دفن راز اس کی ذات کے امین ہوتے ہیں۔ وہ انہی رازوں کو سینے میں دفن کئے زمین تلے دفن ہونا چاہتا ہے۔ جب انسان مجبور ہوتا ہے تو سینے کے اندر رازوں کا لا وا ابل پڑتا ہے۔ وہ بے بس لا چار انسان سمجھتا ہے کہ اس نے اپنے من اور وجود کا بوجھ ہلکا کر دیا لیکن رازوں
کالا وا ابل ابل کر پورے جسم کو جھلسا چکا ہوتا ہے۔
محبت کی طلسماتی غمازت کا روپ محبت کے لمس میں چھپا دیتا ہے۔ جتنے سلیقے سے محبت کی مہک میں گرفت آتی ہے۔ اتنے ہی طریقے سے لمس کی حرارت روحوں کو تشکیل کے دائرے میں گھمانا شروع کر دیتی
ہے۔ کبھی یہ خیالات ساحر کا جام بن کر دائرے کے اطراف میں گھومنا شروع کر دیتی ہیں اور کبھی یہ دائرہ سرکتا ہوا چھلکتے جام سے نکل کر دہکتا انگارہ سا بن جاتا ہے۔ آہ! انگارے پہ جیسے ہاتھ آگیا۔ اس کے دونوں ہاتھ جل رہے تھے۔ کچھ نہ سوجھا تو سمندر میں ہاتھ ڈال دیئے ۔ سمندر کا پانی بہت ٹھنڈا تھا۔ جسم میں کپکپی سی طاری ہو گئی۔

Additional information

Weight 200 g
Authors

Binding

Language

Publisher

Quick Navigation
×
×

Cart

× Chat