| Categories | Ages 9 -12 , Best selling products , Children's Books , General Knowledge , New products |
میری عمر 49 سال ہے اور اپنے بچپن میں یہ میری پسندیدہ کتب میں سے ایک رہی ہے - اس کو دیکھتے ہی میں نے اسے منگوانے کا فیصلہ کیا - خوبصورتی یہ ہے کہ یہ اپنی قدامت برقرار رکھے ہوئے ہے لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ بدلتی دنیا کے شانہ بشانہ نہیں رہی - یہ اٹلس ہے جناب، اس کو آج کی دنیا سے ہم آہنگ کیجئیے-
1990 میں مشرقی اور مغربی جرمنی یکجان ہو چکے ہیں لیکن ہماری اٹلس میں آج تک یہ دو ملک ہیں جن کے پرچم جدا ہیں - یہ محض ایک چھوٹی سی مثال ہے جو اس وقت میرے سامنے آئ جب میں پرچموں کے شوقین اپنے چھوٹے بیٹے کو سکرین سے دور اور کتاب سے نزدیک کرنے کی سعی کررہا تھا - اسی طرح اس اٹلس میں آذاد کشمیر بدستور متنازعہ علاقہ اور پاکستان کے نقشے سے باہر ہے - اس روشنی میں خود بتائیں کہ اس Age of information میں نوجوان بچوں کو سکرین سے ہٹا کر جب کتاب کی طرف راغب کریں گے تو کتنی بڑی منہ کی کھانی پڑے گی - براہ مہربانی جس بنیادی پبلشر کی اجازت سے یہ شائع کی گئ اس کی دوبارہ اجازت سے اس کی جدید اشاعت بھی کی جائے ورنہ اس اشاعت کو Vintage قرار دیا جائے تاکہ مجھ جیسے والدین دھوکا نا کھائیں - شکریہ