GET FREE SHIPPING on all orders of PKR 5000 and above
Premium Members Get 10% Off and Earn Rewards
Ganay Wala Gadha
Rs.695.00

Availability:

In Stock

Quantity:

Estimated delivery Sep 27–Sep 30
Free shipping On orders over Rs. 5,000
Easy returns Return within 7 days
Cash on Delivery Available at checkout
Ganay Wala Gadha
Ganay Wala Gadha
Rs.695.00

ابصار عبد العلی نے بچوں کے لیے بڑی مزے دار کہانیاں، ناول، ڈرامے، نرسری رائٹر، ٹیبلو اور نظمیں لکھیں ۔ بچے ان کی تحریریں بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ وہ چا جان ، بھائی جان یا استاد بن کر بچوں کے لیے نہیں لکھتے بلکہ وہ بچوں کے دوست بن کر، بچوں میں گھل مل کر، ان کی زبان اور سمجھ کے   مطابق لکھتے ہیں۔ اسی لیے تو وہ بچوں کے مقبول مصنف ہیں۔ انہیں بہت سے ایوارڈ ملے جن میں پاکستان رائٹرز گلڈ ، دعوۃ اکیڈمی اور پھول ایوارڈ شامل ہیں۔ آپ کی طرح دُنیا بھر کے بچے کہانیاں سننے کے شوقین ہوتے ہیں۔ چاہے اپنے ملک کے ہوں یا دوسرے ملکوں کے۔ ابصار عبدالعلی نے انگریزی، بنگلہ، چینی اور سنسکرت کی بہترین کہانیاں پاکستان

 بچوں کے لیے اُردو میں لکھیں۔ گانے والا گدھا میں شامل انوکھی کہانیاں کوئی 2200 برس پہلے سنسکرت زبان میں لکھی گئی تھیں ۔ مزے دار بات یہ ہے کہ ساری کہانیوں کے کردار جانور ہیں مگر وہ انسانوں جیسے کام کرتے ہیں ۔ اب دھوبی کے اُس کدھے کو بیجیے جسے گانے کی سوجھی تو کسی کے روکے رکا ہی نہیں ۔ وہ جو ایک بلی تھی، کیا اس نے انصاف کیا؟ کوے نے کہا، اُلو کو بادشاہ نہ بناؤ۔ وہ تو دن بھر سوتا رہتا ہے ہماری فریاد کون سنے گا؟ ایک ایسے مرغ کی کہانی بھی اس کتاب میں ہے جس کے دود ماغ تھے اور وہ دونوں دماغوں سے الگ الگ سوچتا تھا۔ کیا آپ اس کنجوس گیدڑ سے ملنا چاہتے ہیں جو شکار مقسطوں میں کھاتا اور بھوکا رہتا ہے؟ بہت سی کہانیاں ہیں۔ ہر کہانی پہلی سے اچھی ۔ پڑھو گے تو بڑا مزہ آئے گا۔۔

 
Translation missing: en.general.search.loading