دل کی باتیں“ لکھنے کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ دنیا بھر میں تقریباً دو کروڑ اموات گزشتہ سال دل کی بیماریوں (دل کا دورہ یا فالج) کی وجہ سے ہوئیں جو کُل اموات کا 32 فیصد بنتا ہے۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً اڑھائی لاکھ افراد دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ میری زندگی میں میرے والد محترم اور بہت سے قریبی عزیز دل کی بیماریوں کا شکار ہو کر اس دنیا سے چلے گئے۔ اس کتاب کے مطالعے سے میرے وطن عزیز کے بہت سے والدین، بھائی بہن اور بچے دل کی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ مجھے امید ہے کہ میری، میرے والدین اور میرے خاندان کے لیے یہ کتاب باعث مغفرت ہو گی، ان شاء اللہ۔ میری اس سے قبل شائع شدہ طبی کتابوں کی پذیرائی پر میں اللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں اور عوام الناس کا ممنون ہوں۔ کتاب پڑھنے کے بعد میرے والد صاحب کی مغفرت کی دعا ضرور کیجیے۔