Baghawat
Rs.1,195.00

Availability:

In Stock

Quantity:

-
+
محمد مصطفیٰ نے کتاب ” بغاوت  "اُردو کے اصول و قواعد سے کچھ بغاوت کر کے تخلیق کی ہے۔ محمد مصطفیٰ اے لیول کے طالب علم ہیں جن کے تمام مضامین سائنس سے وابستہ ہیں۔ محمد مصطفیٰ انگریزی زبان میں بہت کچھ لکھ چکے ہیں۔ مختلف اخبارات و جرائد میں ان کے مضامین شائع ہو چکے ہیں۔ اپنے مضامین کے ذریعے مصطفیٰ نے معاشرے کے مسائل اور ان کی حقیقت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے انفرادی اور اجتماعی سطح پر ان مسائل کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ یہ شاعری مجموعہ معاشرے پر گہری تنقید ہے اور منطق اور احساسات کا بہترین امتزاج ہے جو پڑھنے والے پر گہرا اثر چھوڑتا ہے۔ اردو زبان میں یہ ان کی پہلی تخلیق ہے۔ ”بغاوت" اپنے نام ہی سے ظاہر ہے کہ قواعد وضوابط سے انحراف ہے۔ مصطفیٰ نے اپنے اندر کے جذبات و احساسات کو کتاب کے سفید صفحات میں سمو دیا ہے۔ بے نام الفاظ سے لے کر 133-9 ایل تک سب الفاظ کے نقش ابھرتے ہوئے لکھاری کے نقش ابھرتے ہوئے لکھاری کی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کا نچوڑ ہیں ۔  
𝐂𝐚𝐭𝐞𝐠𝐨𝐫𝐢𝐞𝐬:

Our clients know best

Translation missing: en.general.search.loading