{"product_id":"shah-muhammad-ka-tanga-6th-edition","title":"Shah Muhammad Ka Tanga (6th Edition)","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eفکشن ایک عرصے سے میری چائے کی پیالی نہیں ہے لیکن علی اکبر اتنا چالاک آدمی ہے کہ پہلے اس نے بہلا پھسلا کر مجھے کوئی تین چار سو صفحات پر مشتمل ناول ’’نولکھی کوٹھی‘‘ پڑھوا دیا اور اب یہ افسانے، لیکن اس کا ایک نقصان یہ بھی ہوا کہ اب میں محسوس کرتا ہوں کہ مجھے فکشن بھی پڑھنا چاہیے ورنہ میں نے شاید آخر میں انتظار حسین کا ناول ’’آگے سمندر ہے‘‘ اور مستنصر حسین تارڑ کا ’’بہائو‘‘ پڑھا تھا اور اب مجھے مزید فکشن پڑھنا پڑے گا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیعنی ... ^ ایں ہم اندر عاشقی بالائے غم ہائے دگر۔ اس سمارٹ سے مجموعے میں 13 افسانے شامل ہیں۔ یہاں فرداً فرداً افسانوں کا تجزیہ یا جائزہ لینا مشکل ہے، ماسوائے اس کے کہ مصنف کے مشاہدے کی صورتِ حال کیا ہے اور اس میں بیان کرنے کی طاقت اور صلاحیت کس حد تک ہے۔ علی اکبر ناطق کو جہاں زبان پر خاصا عبور حاصل ہے وہاں ان کا طرزِ بیان بھی عام فہم اور دلکش ہے، اور قاری آخر تک افسانے کی گرفت میں رہتا ہے، اور یہ خوشی کی بات ہے کہ کہانی تجرید کی بھول بھلیوں سے نکل آئی ہے اور اس میں کہانی پن عود کر آیا ہے، اور قاری افسانے سے باقاعدہ لطف اندوز ہونے لگا ہے، بشرطے کہ یہ پھر اسی طرف واپس چلی جائے۔ علی اکبر ناطق نے جس مختصر عرصے میں اپنی پہچان قائم کی ہے اور بڑے بڑوں سے اپنا اعتراف کروایا ہے وہ خوش آئند بھی ہے اور حیرت انگیز بھی۔ پاکستان میں شاعری کے حوالے سے معاملات اوپر نیچے رہتے ہیں اور اپنے پائوں پر بھی کھڑے ہوتے نظر آتے ہیں، تاہم ایسا لگتا ہے کہ ز یادہ تر منظر فکشن نے سنبھال رکھا ہے اور اس کتاب کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ اس سعیٔ مسعود پر میں اس نوجوان کو مبارک باد پیش کرنے میں کوتاہی نہیں کرنا چاہتا ...^ ایں کار از تو آید و مرداں چنیں کنند\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(ظفر اقبال)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"ferozsonspk","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44412838477907,"sku":null,"price":950.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0605\/4576\/1363\/files\/69942a1ce5c771771317788.jpg?v=1775558675","url":"https:\/\/ferozsons.com.pk\/products\/shah-muhammad-ka-tanga-6th-edition","provider":"ferozsonspk","version":"1.0","type":"link"}