{"product_id":"pir-e-kamil-ﷺ-new-edition-by-umera-ahmed","title":"Pir-e-Kamil (ﷺ) – New Edition By Umera Ahmed","description":"\u003ch5 style=\"text-align: center;\"\u003eپیرِ کاملﷺ اُردو پاپولر فکشن میں ایک بے حد ممتاز، منفرد اور محترم مقام رکھتا ہے۔ پچھلے بیس سالوں سے اُردو کا سب سے\u003cbr\u003eمقبول اور سب سے زیادہ اشاعت کا اعزاز اپنے نام کرنے والے اس ناول نے اُردو پاپولر فکشن کی تاریخ کو ہمیشہ کے لئے تبدیل کر\u003cbr\u003eکے رکھ دیا۔ اس سے پہلے اُردو پاپولر فکشن ایک بے معنی وقت گزاری اور تفریح کا ذریعہ تھا لیکن پیرِ کاملﷺ نے پہلی بار\u003cbr\u003eبے حد مؤثر انداز میں ان اہم اور حساس موضوعات کو زیرِ بحث لانے کی کوشش کی جن پر بات کرنے کی جرأت اس سے پہلے نہ پاپولر فکشن کو تھی اور نہ ہی ادب کو۔\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: center;\"\u003eپچھلے بیس سالوں سے پاکستان کی نوجوان نسل پیرِ کاملﷺ اور اس کے دو کرداروں، ’’سالار سکندر‘‘ اور ’’امامہہاشم‘‘ کی\u003cbr\u003eجدوجہد کے سحر میں گرفتار ہیں اور پاکستان کا کوئی نوجوان ایسا نہیں ہے جسے پیرِ کاملﷺ سے آشنائی نہ ہو۔ وہ تحریر جس\u003cbr\u003eنے اُردو ڈائجسٹ کے مزاج کو تبدیل کر کے رکھ دیا، اب چار بین الاقوامی زبانوں میں تراجم کے ذریعہ بہت سارے ممالک میں اُردو زبان کے قارئین کو اسی طرح اُردو زبان کی محبت میں گرفتار کر رہی ہے، جس طرح یہ پچھلے بیس سالوں سے پاکستان کی نوجوان نسل کو اپنے حصار میں لئے ہوئے ہے۔\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: center;\"\u003eعمیرہ احمد\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: center;\"\u003eعمیرہ احمد مرے کالج سیالکوٹ سے انگریزی ادب میں ایم اے کرنے کے بعد کچھ عرصہ آرمی پبلک کالج کے کیمبرج ونگ سے\u003cbr\u003eمنسلک رہیں۔ انہوں نے اپنے تحریری سفر کا آغاز مختلف ڈائجسٹوں سے کیا۔ آرون فائونڈیشن انگلینڈ کے Totleigh Barton\u003cbr\u003eCentre سے اسکرپٹ رائٹنگ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے 2004ء میں پاکستان کے مختلف ٹیلی ویژن چینلز کے لئے\u003cbr\u003eاسکرپٹ رائٹنگ کا آغاز کیا۔ اب تک ان کے پچیس سیریلز اور آٹھ ٹیلی فلمز مختلف ایوارڈز اور نامزدگیاں حاصل کر چکے ہیں۔\u003cbr\u003eبطور بہترین اسکرپٹ رائٹر وہ لکس ایوارڈ، ہم ٹی وی ایوارڈز اور بہت سے دوسرے ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں۔\u003cbr\u003eبچوں اور بڑوں کے لئے ان کی تقریباً پچاس سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ سعودی عرب، ہندوستان، بنگلہ دیش اور مالدیپ میںان کی کتابوں کے تراجم وہاں کی زبانوں میں شائع ہو چکے ہیں۔\u003c\/h5\u003e","brand":"ferozsonspk","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":68233668886611,"sku":null,"price":1795.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0605\/4576\/1363\/files\/Peer-e-Kamil-01_2.jpg?v=1795080439","url":"https:\/\/ferozsons.com.pk\/products\/pir-e-kamil-%ef%b7%ba-new-edition-by-umera-ahmed","provider":"ferozsonspk","version":"1.0","type":"link"}