{"product_id":"model-town-1","title":"Model Town","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eبلال حسن منٹو کا قلم کیا ہے، ہماری بوالعجبیوں اور الجھنوں کو بڑا کر کے یا پاس لا کر دکھانے کے لیے بیک وقت خرد بین اور دور بین کی طرح کام کرتا ہے۔ مزاح کا ایسا بے تکلف سا سلیقہ جو ہنساتا تو ہے مگر سوچنے پر مجبور بھی کر دیتا ہے: کیا ہم واقعی اتنے سادہ لوح، احمق یا فتنہ پرور ہیں؟ طنز و مزاح کے ایسے وار کرنے والے کو جتنی بھی داد دی جائے کم ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(محمد سلیم الرحمٰن)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیرے نزدیک اِن کہانیوں کی سب سے نمایاں خوبی مصنف کا مزاح اور اس کا منفرد اندازِ بیان ہے، جو مطالعے کو نہایت سہل اور پُرلطف بنا دیتا ہے۔ بظاہر بےتکی (absurd) اور کہانی سے غیرمتعلق (irrelevant) چیزوں کی تفصیل اور روزمرہ سے لے کر تاریخی اہمیت کے واقعات کا بیان بہت تیکھے اور دلچسپ انداز میں کیا گیا ہے ، جو لطیف بھی ہے اور کہانیوں کے تسلسل میں رکاوٹ ڈالنے کی بجائے سوچ کو اڑان کے نت نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ایسے منفرد اندازِ بیان، اسلوب اور زبان کی تشکیل انتہائی کٹھن کام ہے۔ مصنف خوش قسمت ہے کہ اس کی زبان اور اسلوبِ خاص اس کے ہیں، کسی اور کے نہیں، اور بہت جان دار بھی ہیں۔ ان کے بنانے سنوار نے میں اس کی محنت قابلِ ستائش ہے... یا شاید وہ ہمیشہ سے یونہی بات کرتا آیا ہے اور ہم اب پہلی بار اسے ’’سُن‘‘ رہے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(اسامہ صدیق)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eبلال منٹو کی کہانیوں کی کتاب ’’ماڈل ٹاؤن‘‘ پڑھ رہا ہوں۔ بہت ہی دلچسپ ہے۔ لاہور کے بارے میں مزے دار اور کائیاں مشاہدات۔ آپ پڑھیں گے تو میرا شکریہ ادا کریں گے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(محمد حنیف)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(انگریزی سے ترجمہ)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"ferozsonspk","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44329709666387,"sku":null,"price":1200.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0605\/4576\/1363\/files\/6996f411373041771500561.jpg?v=1775035707","url":"https:\/\/ferozsons.com.pk\/products\/model-town-1","provider":"ferozsonspk","version":"1.0","type":"link"}