Selected:

Taleem-O-Tarbiat August 2021

 50

Out of stock

Taleem-O-Tarbiat August 2021

 50

Out of stock

SKU: 3232323232 Category:
Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

السلام علیکم ورحمۃ اللہ! پیارے بچو! عزیز ساتھیو! پاکستان میں رہنے والے لوگ اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور یوم آزادی پر قیام پاکستان کی تحریک میں شامل تمام افراد کوخراج تحسین پیش کیا جا تا ہے ۔ دنیا کے نقشے پر ایک نئی اسلامی ریاست کے پیچھے بہت سے دل خراش واقعات ہیں ۔ انگریز مسلمانوں سے حکومت چھین کر برصغیر پر حکمرانی کر رہے تھے ۔ انگر یز مسلمانوں سے انچا سلوک نہیں کرتے تھے اور ان کو اپنا دشمن سجھتے تھے ۔ عیار ہندو انگریزوں کے دل میں مسلمانوں کے خلاف جذبات کو ہوا دیتے تھے۔ مسلمانوں کو ایک طرف انگریز تنگ کرتے تھے تو دوسری طرف ہندوؤں کی سازشوں نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا تھا۔ ہندو، مسلمانوں اور اسلام کو برصغیر سے ختم کرنے کا ارادہ کیے ہوۓ تھے ۔ انگریز اور ہندوؤں کے گھ جوڑ نے برصغیر میں لینے والے مسلمانوں کی حالت کو قابل رم بنا رکھا تھا۔ مسلمان اکابر ینا نے 1906 میں مسلم لیگ کی بنیاد رکھی ۔ 1930 میں علامہ اقبال کی زیر صدارت مسلم لیگ کا اجلاس الہ آباد میں منعقد ہوا۔ علامہ اقبال نے اس بات پر زور یا کہ مسلمان اور ہندو دو الگ الگ قومیں ہیں۔ یہ دونوں متحد نہیں رہ سکتیں۔ آپ نے تجویز دی کہ ایسے صوبے جن میں مسلمان اکثریت ہے، ان صوبوں کو ملیحدہ کر کے ایک نئی اسلامی ریاست تشکیل دی جائے جن کا نظم نسق مسلمانوں کے پاس ہو تا کہ وہ اپنی مرضی سے اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارسکیں ۔ 1940 میں مسلم لیگ نے اس تجویز پر اتفاق کیا اور ہر طرف سے ’’لے کے رہیں گے پاکستان‘‘ کے فلک شگاف نعرے گونجنے لگے ۔ ایک علیحد و ملک کی تجویز ہندوؤں کو پسند نہ آئی اور انہوں نے اپنے اکثریت والے علاقوں میں مسلمانوں پر مظالم ڈھالنے شروع کر دیئے۔ محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیت اور برصغیر کے مسلمانوں کے اتحاد کی وجہ سے انگریز اور ہندو ایک نئی اسلامی ریاست ریاست کے قیام کو منظور کر نے پر مجبور ہو گئے ۔ لبذا 14 اگست 1947 کو پاکستان ایک نئی اسلامی ریاست کے طور پر معرض وجود میں آیا۔ آپ اس ماہ کا رسالہ پڑھیے اور اپنی آراء و تجاویز سے آگاہ کیجئے ۔ خوش رہیں ، شاور ہیں ، آباور ہیں ۔۔

 

Additional information

Weight 100 g
Authors

Binding

Language

Publisher

Quick Navigation
×
×

Cart

× Chat