Pakistan :Ashrafia Raaj Say Falahi Riasat Tak
Rs.450.00

Estimated Delivery Date : -

Availability:

In Stock

Quantity:

گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کے ہر طبقہ فکر میں گڈ گورننس اور ریاستی نظام میں بہتری کی خاطر اصلاحات کی ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہے۔ یقینا حکومتی سطح پر تنظیمی نوعیت کی اصلاحات کا نفاذ ایک ایسا موضوع ہے جو ریاستی امور اور قوانین اور ان سےمتعلقہ مسائل سے واقفیت کا تقاضا کرتا ہے۔عوام الناس تو ایک طرف لیکن اکثر اوقات یہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ متعلقہ شعبوں میں کام کرنے والے افراد اور محکمہ جات بھی ان موضوعات سے متعلق کماحقہ آگہی نہیں رکھتے ۔اس میں شک نہیں کہ جب تک عام شہریوں ، سرکاری ملازمین اور اداروں کو ایک فلاحی ریاست کی غرض و غایت اور اس سے متعلق تصورات کے بارے میں خاطر خواہ آگہی حاصل نہ ہوگی ملکی امور میں بہتری کی توقع رکھنا بے سود ہوگا۔ لہذا اس کتاب کو لکھنے کے پیچھے یہی محرک کارفرما تھا کہ پاکستان کے تناظر میں ایک فلاحی ریاست کے خد وخال کو واضح کیا جاۓ ، جس کے ذریعے اس ضمن میں کمزوریوں کی نشاندہی کی جا سکے، نیز ان کا تدارک کرنے سے متعلق تدابیر واصولوں کو زیر بحث لایا جاۓ تا کہ درست سمت کا تعین ہو سکے۔

مصنف نے اپنے کیرئیر کا آغاز شعبہ دفاع میں ایک کمیشنڈ آفیسر کے طور پر کیا۔ مصنف ایک سافٹ وئیر انجینئر بھی ہیں اور اس وقت آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

 

Our clients know best

Translation missing: en.general.search.loading