Selected:

Ganay Wala Gadha

 350

Ganay Wala Gadha

 350

Add to Wishlist
Add to Wishlist
SKU: 9789690024503 Categories: , ,

Description

ابصار عبد العلی نے بچوں کے لیے بڑی مزے دار کہانیاں، ناول، ڈرامے، نرسری رائٹر، ٹیبلو اور نظمیں لکھیں ۔ بچے ان کی تحریریں بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ وہ چا جان ، بھائی جان یا استاد بن کر بچوں کے لیے نہیں لکھتے بلکہ وہ بچوں کے دوست بن کر، بچوں میں گھل مل کر، ان کی زبان اور سمجھ کے   مطابق لکھتے ہیں۔ اسی لیے تو وہ بچوں کے مقبول مصنف ہیں۔ انہیں بہت سے ایوارڈ ملے جن میں پاکستان
رائٹرز گلڈ ، دعوۃ اکیڈمی اور پھول ایوارڈ شامل ہیں۔ آپ کی طرح دُنیا بھر کے بچے کہانیاں سننے کے شوقین ہوتے ہیں۔ چاہے اپنے ملک کے ہوں یا دوسرے ملکوں کے۔ ابصار عبدالعلی نے انگریزی، بنگلہ، چینی اور سنسکرت کی بہترین کہانیاں پاکستان

 بچوں کے لیے اُردو میں لکھیں۔ گانے والا گدھا میں شامل انوکھی کہانیاں کوئی 2200 برس پہلے سنسکرت زبان میں لکھی گئی تھیں ۔ مزے دار بات یہ ہے کہ ساری کہانیوں کے کردار جانور ہیں مگر وہ انسانوں جیسے کام کرتے ہیں ۔ اب دھوبی کے اُس کدھے کو بیجیے جسے گانے کی سوجھی تو کسی کے روکے رکا ہی نہیں ۔ وہ جو ایک بلی تھی، کیا اس نے انصاف کیا؟ کوے نے کہا، اُلو کو بادشاہ نہ بناؤ۔ وہ تو دن بھر سوتا رہتا ہے ہماری فریاد کون سنے گا؟ ایک ایسے مرغ کی کہانی بھی اس کتاب میں ہے جس کے دود ماغ تھے اور وہ دونوں دماغوں سے الگ الگ سوچتا تھا۔ کیا آپ اس کنجوس گیدڑ سے ملنا چاہتے ہیں جو شکار مقسطوں میں کھاتا اور بھوکا رہتا ہے؟ بہت سی کہانیاں ہیں۔ ہر کہانی پہلی سے اچھی ۔ پڑھو گے تو بڑا مزہ آئے گا۔۔

 

Additional information

Weight 100 g
Authors

Binding

Language

Publisher

Quick Navigation
×
×

Cart

× Chat