Selected:

Bachon Ki Kahanian

 295

Bachon Ki Kahanian

 295

Add to Wishlist
Add to Wishlist
SKU: 9789690028808 Categories: , , ,

Description

صبیحہ نبوت نے تحریری کام کی ابتداء میٹرک سے کی۔ ابتداء ڈائری لکھنے سے ہوئی، پھر کالج میگزین میں کالج کے زمانے میں لکھتی رہیں۔ تحریری اور تقریری مقابلوں میں ہمیشہ حصہ لیا۔ ریڈیو پر بھی پروگرام کیے اور انعام پائے۔ ان کی اساتذہ اکرام نے اوائل عمری میں ہی ہونہار بروا کے چکنے چکنے بات دیکھے تو ہمیشہ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ یوں کو سٹہ کالج میں پڑھائی کے دوران آل پاکستان مضمون نگاری کے مقابلے میں حصہ لیا منٹو بہ حیثیت افسانہ نگار موضوع تھا۔ انہوں نے سرسری سا منٹو کو پڑھا اور مقالہ لکھ ڈالا ۔ لڑکوں کے کالج میں جہاں پورے پاکستان کے طلباء جمع تھے جانا تھا وہاں اوّل انعام حاصل کیا۔ تعلیم بالغاں کے لئے آسان الفاظ میں بچوں کے کھیلوں پر کتاب لکھی ” آؤ بچو کھیلیں جو نیشنل بک فاؤنڈیشن کو بھیجی گئی۔ اس پر پہلا انعام ملا جس کی رقم میں ہزار روپے تھی۔ دوسری کتاب ”والدین اور بچے“ ہے جو فیروز سنز سے زیر طبع ہے۔ بچوں کی کہانیاں بچوں کی خوب صورت اور دل چسپ کہانیوں پر مشتمل کتاب ۔ صبیحہ نبوت کا تعلق معروف شاعر اسد اللہ خان غالب کی زوجہ امراؤ بیگم ہے۔ ان کے علمی اور ادبی گھرانے کے بڑے بڑے ستونوں میں جمیل الدین عالی، علی سفیان آفاقی ، سید ہاشم فرید آبادی اور سید ابو تمیم فرید آبادی شامل ہیں۔ محترمہ صبیحہ بوت ایک با ادب، با صلاحیت اور پیکر خلوص کے طور پر ہمارے سامنے ہیں۔ لہذا نئی نسل کو پیغام دیتی ہیں کہ بچو! تہذیب، روایات، محنت اور خلوص کو قائم رکھنا کہ یہی ہماری پہچان ہے اور دین پر عمل کرو کہ یہی ہماری آخرت ہے۔

Additional information

Weight 100 g
Authors

Binding

Language

Publisher

Quick Navigation
×
×

Cart

× Chat